گزشتہ چھ سال سے ایک منفرد لیگ کا عزم لیے پاکستان اور آزاد کشمیر میں کھیلوں کے شعبے کی سرپرستی کرنے والے مسعود احمد خان اور انکی ٹیم کی جانب سے لیگ فار پیس کے نام سے کرکٹ کی دنیا کے بڑے میلے کشمیر سپریم لیگ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔کشمیری ثقافت کے فروغ کے لیے کشمیر سپریم لیگ کا آفیشل سانگ معروف کشمیری گلوکارہ بانو رحمت گائیں گی جس میں کشمیری ثقافت کی جھلک نمایاں ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی