i کھیل

کرکٹ میچ کے دوران مداح کوہلی سے ملنے میدان میں پہنچ گیا،سیکیورٹی اہلکاروں کا تشدد ، ویڈیو وائرلتازترین

March 30, 2024

بھارت کے شہر بنگلورو میں رائل چیلنجرز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ کے دوران ایک مداح سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سے ملنے میدان میں پہنچ گیا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے ویرات کوہلی سے ملنے کے لیے بھاگتا ہے۔ مداح کو میدان میں جاتے دیکھ کر سیکیورتی اہلکار بھی ان کے پیچھے دوڑتے ہیں لیکن مداح ویرات کوہلی کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور اسے گلے لگانے کی کوشش کرتا ہے، اس دوران کوہلی قدرے بے چین نظر آئے، تاہم انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ تاہم اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی اہلکار مداح کو حراست میں لے لیتے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار مداح کو میدان سے باہر لے جاکر اسے مکے اور لاتے مارتے ہوئے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مداح کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی