i کھیل

کرکٹ کسی ایک کے دم پر نہیں چلنا چاہیے، بھارتی صحافی حکومت پر برس پڑےتازترین

November 21, 2024

بھارتی صحافی شیکھر لوتھرا نے بی سی سی آئی اور بی جے پی کو ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کرکٹ کسی ایک کے دم پر نہیں چلنا چاہیے، پیسے کی ریل پیل سے آپ کرکٹ کا دل نہیں دل جیت سکتے اور نہ ہی لوگوں کے دلوں میں ماحول بناسکتے ہیں، وہ ماحول تب بنتا ہے جب بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان کی سیریز ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاک بھارت سیریز ہوتی تھیں تو لوگ ایشز بھولنا شروع ہوگئے تھے اب حالات یہ ہیں کہ ہم جانا نہیں چاہتے جبکہ دوسرا ملک آپ کو خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ شیکھر لوتھرا کا کہنا تھا کہ بی جے پی مسلمان اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر ووٹ لیتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ بھارت جاکر محبت کاپیغام دیا لیکن مودی سرکار ایک قدم بھی چلنے کو تیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج جے شاہ کو بھارت سہہ رہا ہے اور کل پوری دنیا انہیں جھیلے گی۔بھارتی صحافی شیکھر لوتھرا نے کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے کرکٹ برباد ہوتی جارہی ہے اور حالات یہ ہیں کہ کبھی ہم ٹیسٹ میں 36 اور کبھی 46 پر آل آٹ ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ناکامیوں پر بھی کپتان اور کوچ کیخلاف کوئی ایکشن نہیں ہوتا کیونکہ سب کچھ سیاسی ہوتا جارہا ہے، ہم اپنے گرانڈ میں اسپن ٹریک پر 147 رنز کا ہدف کا تعاقب نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول تعطل کا شکار ہے، آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے چیمپیئنز ٹرافی کے بارے میں فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے اور پاکستان میگا ایونٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی