بالی ووڈ انڈسٹری کی سرِ فہرست کی اداکارہ و ماڈل، کرینہ کپور عرف بیبو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ہندو مذہب کے بجائے عیسائی مذہب کی پیروی کرتی ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے 16 اکتوبر 2012 کو پٹودی خاندان کے نواب، اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی۔حال ہی میں تیمور اور جہانگیر کی سابقہ آیا للیتا ڈی سلوا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران جہاں کرینہ کپور کے گھریلو معاملات سے متعلق متعدد انکشافات کیے وہیں ان کا کہنا تھا کرینہ کپور عیسائی مذہب کی پیرو کار ہیں کیوں کہ ان کی والدہ بھی عیسائی مذہب کی پیروی کرتی ہیں۔ للیتا ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور ایک مذہبی خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کی بھی عزت کرتی ہیں، وہ جانتی ہیں کہ بچوں کو بچپن سے ہی مثبت سوچ کا مالک بنانے کے لیے مذہب کے قریب رکھنا کتنا ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی