i کھیل

کراچی،قومی ویمن کرکٹرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ ٹریفک حادثے میں زخمیتازترین

April 06, 2024

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کراچی میں ٹریفک حادثے کے دوران معمولی زخمی ہوگئیں۔ پی سی بی کے مطابق دونوں کو کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئیں ہیں۔ دونوں کھلاڑی پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ہیں۔ دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزکیلئے تربیتی کیمپ کاحصہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں پلیئرز جمعے کی شب کراچی میں ہوٹل کے باہر یوٹرن لیتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے میں دیگر پلیئرز محفوظ رہیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسمہ اور غلام فاطمہ کی انجری بھی بہت معمولی نوعیت کی تھی، دونوں پلیئرز کے مقامی اسپتال میں احتیاطی ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں اور پی سی بی کا میڈیکل پینل بھی ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی