i کھیل

کراچی کنگز پر فلم بنے تو کامیڈین حسن علی ہوں گے ،سلمان علی آغاتازترین

April 07, 2026

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے آل رائونڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ کراچی کنگز پر فلم بنے تو کامیڈین حسن علی ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے سلمان علی آغا نے کہا کہ کراچی کنگز پر فلم بنے تو اس میں ہیرو سعد بیگ ہوسکتے ہیں لیکن وہ شرمیلے بہت ہیں لیکن کامیڈین حسن علی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس فلم میں سائیڈ رول کرلوں گا، میر حمزہ اور وارنر بھی ہیرو ہوسکتے ہیں۔ سلمان آغا نے کہا کہ کرکٹ نہیں ہوتی تو روم میں رہنا پسند کرتا ہوں، فون کا استعمال کرلیتا ہوں اگر گھر میں ہوتا ہوں تو فیملی کے ساتھ وقت گزارتا ہوں۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ میرا بیٹا تین سال کا ہے وہ مجھے اپنے پیچھے بھگاتا رہتا ہے تو وقت اور اچھا گزر جاتا ہے۔سلمان علی آغا نے کہا کہ نوجوان اپنی زندگی میں پروفیشنلزم لائیں جو آگے بڑھنے میں مدد دے گی، جیسے اگر صبح میچ ہے ساری رات گیم کھیلیں گے تو صبح پرفارمنس نہیں دے سکتے اور زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کی کارکردگی اچھی جارہی ہے ہمارے پاس اسپنرز بہت اچھے ہیں، فاسٹ بولر بھی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی