i کھیل

کراٹے مقابلہ ،پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو چت کر دیاتازترین

April 22, 2024

پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو ہرایا۔دبئی میں ہونے والے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب نے شروع ہی میں رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آئوٹ کردیا، جبکہ پہلی فائٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے پوون گپتا کو ناک آئوٹ کیا تھا، دوسری فائٹ میں پاکستان کے فیضان خان بھارت کے ہمانشو کوشک سے شکست کھاگئے تھے۔پاکستان نے کراٹے کامبیٹ مقابلہ 1-2سے اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ دوسری فائٹ میں پاکستان کے علومی کریم کی جگہ فیضان خان نے شرکت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی