گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ پشاور میں بھی کرائیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا ہے کہ جب بھی ہمارے صوبے کا نام آتا ہے لوگ دہشتگری کی بات کرتے ہیں۔ کوشش ہے کہ اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں بھی کرائیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی ٹی اسٹیڈیم میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ کے ہمراہ شجر کاری مہم کے لیے پودا لگایا اور نیشنل مینز سافٹ بال چیمپئن شپ کا میچ بھی دیکھا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاست الیکشن میں کریں گے لیکن قیام امن اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی