پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ندا ڈار کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھیں ،یاد رہے کہ ندا ڈار دائیں ہاتھ کی بیٹر اور دائیں ہاتھ سے آف بریک بالر کے طور پر کھیلتی ہیں اور اپریل 2023میں انہیں پاکستان ویمنز کرکٹ کی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی