i کھیل

قومی ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگاتازترین

August 19, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کا آغاز آج جمعرات سے کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں کونکررز، چیلنجرز، اسٹرائیکرز، اسٹارز اور انونسبلز حصہ لیں گی، جن میں ملک کے 24 شہروں سے تعلق رکھنے والی 75 انڈر 19 کھلاڑی شامل ہیں۔پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مسابقتی مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹورنامنٹ کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا ہے۔ ابتدائی 10 میچز 30 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، جبکہ باقی 10 لیگ میچز اور فائنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوں گے۔ہر ٹیم ڈبل رائونڈ رابن مرحلے میں 8،8 میچز کھیلے گی، جس کے بعد سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان فائنل 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی