i کھیل

قومی ویمن فاسٹ بائولر ڈیانا بیگ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوگئیں، ایونٹ سے باہرہونے کا امکانتازترین

October 04, 2024

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بائولر ڈیانا بیگ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوگئیں۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ورلڈکپ کے سری لنکا کے خلاف پہلے میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بائولر ڈیانا بیگ کی دائیں ٹانگ کے پٹھے میں کچھا پڑ گیا اور وہ اوور کی ایک گیند ہی کرواسکیں۔پاکستانی ڈاکٹر اور فزیو نے ڈیانا بیگ کا چیک اپ کیا جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔ڈیانا بیگ کا انجری کے باعث ایونٹ سے باہر کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی