i کھیل

قومی کرکٹرز کی کاکول میں ٹریننگ، فزیکل فٹنس کیلئے مختلف مشقیںتازترین

March 30, 2024

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے کاکول کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے تیسرے روز کاکول اکیڈمی میں جم سیشن میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کے لیے مختلف مشقیں بھی کرائی گئیں۔ کاکول کے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر میں پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی 2 سیشن میں ٹریننگ کر رہے ہیں، ایک سیشن افطاری سے پہلے اور دوسرا افطاری کے بعد ہوتا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے رات کے وقت بیڈمنٹن سمیت انڈور گیمز میں بھی شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے جمعرات کو بھی ایبٹ آباد کے کاکول میں فٹنس کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی قومی ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے 2016 میں آرمی کے زیر نگرانی ٹریننگ کروائی گئی تھی، فٹنس کیمپ کے بعد کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد کھلاڑیوں نے "پش اپس" لگا کر آرمی ٹرینرز کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی