i کھیل

قومی کرکٹرز کے فٹنس مسائل ، کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہتازترین

September 26, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے ۔انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کو تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا، کنسلٹنٹ کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ 10 سالہ تجربے، سپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کے لیے اہلیت قرار دیا گیا ہے۔کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کے عہدے کے خواہش مند امید وار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفی ہونے کے بعد سے ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ خالی پڑا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی