i کھیل

قومی کرکٹر فواد عالم نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیاتازترین

February 03, 2026

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ فواد عالم نے پاکستان ٹیم کیلئے ورلڈ کپ گانا’’ کرکٹ جنون ‘‘بنا لیا جس کا ٹیزر بھی انہوں نے جاری کر دیا ہے۔اپنے پہلے گانے سے متعلق فواد عالم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کیلئے بنایا جانے والا یہ گانا 5 فروری کو ریلیز ہو گا۔ گانے کے بول اور دھن واجد سعید جبکہ وڈیو ڈائریکٹر محسن طلعت ہیں۔واضح رہے کہ فواد عالم 19 ٹیسٹ میچز، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ، وہ 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی