i کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئےتازترین

December 18, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر نواسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ الحمداللہ ، اللہ تعالی نے اقصی اور نصیر کو خوبصورت بیٹی آئرہ سے نوازا ہے۔سابق کپتان نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا جبکہ ان کی رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی