i کھیل

قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے ڈبلن پہنچ گئی ،پہلا ٹریننگ سیشن (آج) ہو گاتازترین

May 08, 2024

آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی، ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن(آج) 9 مئی بروز جمعرات کو شیڈولڈ ہے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔ آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔ انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی