i کھیل

قومی کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہوگیتازترین

July 09, 2026

ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے قومی کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہوگی ۔ذرائع کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے اپنے پریکٹس سیشن کا آغاز کردیاہے ۔قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔کھلاڑی بیٹنگ ، بالنگ ،فیلڈنگ کی پریکٹس کررہے ہیں۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تربیتی سیشنز 12 جولائی تک راولپنڈی میں جاری رہیں گے۔10 اور 11 جولائی کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ دو روزہ وارم اپ میچ میں حصہ لے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی