کراچی کے ینگ پلیئرز مٹی کے میدان پر گروم ہونے لگے۔ سرجانی ٹاون میں واقع الصغیر ہاکی کلب میں قومی کھیل ہاکی گزشتہ 42 سال سے کچے میدان پر کھیلا جا رہا ہے جس میں ہر سال رمضان ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ رواں برس ایونٹ میں شہر کی آٹھ ٹیمیں شریک ہوئیں جن کے درمیان 5 اے سائٹ کے مقابلے ہوئے، ایونٹ کا مقصد قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ سے پروان چڑھانا تھا۔ 42 سال سے قائم الصغیر ہاکی کلب کے کوچ کا کہنا ہے کہ کچے میدان پر کھیلنے سے یوتھ پلیئرز کا اسٹیمنا اور فٹنس زیادہ بہتر اور تادیر قائم رہتی ہے، پلیئرز کو کم از کم 10 سے 15 سال کی عمر تک کچے میدان پر کھیلنا چاہیے، اس سے پلیئرز کے کھیل کی لائف بڑھ جاتی ہے۔ اس موقع پر ایم این اے خواجہ اظہار الحسن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی