قومی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے بعد پانی کی بوتلیں اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا سائٹس پر ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد پانی کی خالی بوتلیں اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔گرانڈ ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے خالی بوتلیں گرائونڈ میں ہی پھینک دی تھیں جنہیں سابق کرکٹرز نے اٹھایا تاکہ میدان کو صاف رکھا جاسکے۔ ٹیم کے مداحوں نے ہیڈکوچ کے عاجزانہ رویے کی تعریف کی جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا عمل ترقی یافتہ ملک سے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ قومی کرکٹرز کو اپنے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی سے کچھ اچھی عادات بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی