i کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف ٹانگ میں کھنچا ئوکا شکار ہو گئےتازترین

December 02, 2022

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف ٹانگ میں کھنچا ئوکے باعث انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ کے لیے میدان میں نہ اتر سکے،حارث رئوف انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے۔ گزشتہ روز حارث رئوف نے ایک وکٹ حاصل کی تھی،ذرائع کے مطابق حارث رئوف کو ٹانگ کی دائیں جانب کھنچائو محسوس ہو رہا ہے تاہم حارث رئوف کو انجری نہیں ہوئی ہے،ذرائع کا بتانا تھا کہ حارث رئوف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل اسٹاف مانیٹر کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی