اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی قومی ہاکی ٹیم( آج) بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی مہمان بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے اور تیرہ سال کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد گرین شرٹس کے اعزاز میں تقاریب کا سلسلہ شروع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کو آج بدھ کو وزیراعظم آفس میں مدعو کیا ہے جہاں قومی ہاکی ٹیم وزیراعظم کی مہمان بنے گی۔ تقریب میں رانا مشہود احمد، ہاکی لیجنڈز بھی شرکت کرینگے ۔اس موقع پر وزیراعظم قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے سمیت کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی