i کھیل

کوئی بھی رشتہ میں نے ختم نہیں کیا، جاوید شیختازترین

September 02, 2024

سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنی ناکام شادیوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ کوئی بھی رشتہ انہوں نے ختم نہیں کیا۔حال ہی میں اداکار نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اپنے کیریئر کے عروج پر دل پھینک مزاج کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے کسی بھی رشتے کو کبھی خود ختم نہیں کیا اور نہ ہی کسی رشتے کو ختم کرنے میں پہل کی۔جااوید شیخ کے مطابق انہوں نے اپنی دونوں ناکام شادیوں کے حوالے سے کبھی کھل کر نہیں بتایا کہ کب کیا ہوا اور کس کی غلطی تھی۔ان کے مطابق جب ایک شخص کا کسی سے رشتہ ختم ہوتا ہے تو بار بار اسے گھسیٹنا اچھا نہیں ہوتا۔جاوید شیخ نے بتایا کہ میری زندگی میں ایسے کئی موڑ آئے جب کسی نے مجھے چھوڑ دیا اور پھر وہ کچھ عرصے بعد واپس آیا اور دوبارہ رشتہ قائم کرنا چاہا، لیکن تب تک میں اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس شخص کو صلح کا دوسرا موقع کبھی نہیں دیا جس سے میں نے محبت کی اور وہ مجھے چھوڑ کر چلا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی