i کھیل

کوہ پیما سید علی شاہ کا جسدِ خاکی سوات منتقلتازترین

September 08, 2026

پاک فوج نے کوہ پیما سید علی شاہ کے جسد خاکی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا۔فوج اور دیگراداروں کے جوانوں نے کوہ پیما سید علی شاہ کا جسد خاکی سوات منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ کوہ پیما سید علی شاہ 17 جولائی کو کوہ پیمائی کے دوران گلیشیئرز میں لاپتہ ہوئے تھے، میت کئی روز سے فلک سر کی دشوار گزار چوٹی پر موجود تھی۔پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کو 5 ہزار 200 میٹر بلندی پر سید علی شاہ کا جسد خاکی ملا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی