کوئٹہ کے کوہ پیما مراد علی نے پاکستان کی چوتھی سب سے اونچی چوٹی براڈ پیک سر کرلی،وہ قراقرم سلسلے کی چوٹی سر کرنے والے بلوچستان کے پہلے فرد بن گئے،براڈ پیک دنیا کی بارویں اورپاکستان کی چوتھی سب سے اونچی چوٹی ہے،دشوار گزار اوربرف پوش پہاڑی راستوں سیگزرتے ہوئے 20کیمپ سے چوٹی تک تقریبا 60گھنٹوں میں منزل تک پہنچے،مراد علی کا کہنا ہے کہ پہاڑوں کے دیس میں کوہ پیماوں کی ناقدری ہے،مہم جوئی کے دوران 35لاکھ روپے خرچ ہوئے،دوستوں نے سفری اخراجات برداشت کرنے میں مدد کی،بلندوبالا چوٹی سرکرنیکامقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو پیغام دینا ہے کہ اگر جذبہ اور ہمت ہو تو پھر سب کچھ ممکن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی