i کھیل

کمزور ٹیموں کیخلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے، راشد لطیفتازترین

February 16, 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے۔ ایک انٹرویو میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل ہماری تیاری دیکھیں تو ہم نے کمزور ٹیموں کے خلاف ہی کھیلا ہے۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہم عمان، یو اے ای، سری لنکا، بنگلادیش، امریکا کے خلاف کھیلتے رہے اور جیتتے رہے لیکن جب ہم سخت ٹیم سے کھیلتے ہیں تو مشکلات ہوتی ہیں ، ایک سال کے دوران بھارت سے یہ چوتھا میچ ہارے ہیں، نیوزی لینڈ سے 5 میچ کھیل کر ایک جیت سکے۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی جو ٹیمیں پاکستان آئی تھیں وہ کمزور تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے لیکن جہاں مقابلہ سخت ہو وہاں آپ 50 سے 60 رنز کا مارجن رکھ لیں۔ہماری ٹیم میں بہت سارے آل رائونڈر ہیں لیکن نہ تو وہ بولنگ کر رہے ہیں نہ ہی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی