نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم کو ہوم گرانڈ پر 46 رنز پر آل آٹ کردیا۔بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو عبرتناک ثابت ہوا۔بنگلورو اسٹیڈیم میں کیویز بالرز بھارت کیلئے کیلئے ڈرانا خواب بن گئے، ہندوستان ٹیم کے 5 کھلاڑی صفر پر آٹ ہوئے جبکہ سب سے رشبھ پنت نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔صفر پر وکٹ گنوانے والے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جڈیجا اور روی چندر ایشون شامل ہیں جبکہ 2 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گرانڈ پر کم ترین اسکور ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی