بھارتی اداکارہ حنا خان نے چھاتی کے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے کیموتھراپی کیلئے سر کے بال منڈوانے سے قبل اپنی ہی زلفوں کو کار آمد بنالیا۔سر منڈوانے کے بعد حنا خان مختلف اسٹائلز کی ووگزپہنی نظر آرہی ہیں اور اب ایک نئی ویڈیو کے ساتھ انہوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زلفوں کی ووگ بنوالی ہے۔حنا خان نے ویڈیو میں ایک کیپ دکھائی جس میں انہوں نے اپنی ترشوائی گئی زلفوں کو لگوایا ہے اور پھر اس کیپ کو پہن کر اپنا نیا دلکش لک بھی دکھایا۔پوسٹ کے کیپشن میں حنا خان نے لکھا کہ جس لمحے مجھ میں کیسنر کی تشخیص ہوئی مجھے سمجھ آگیا تھا کہ اب میں اپنی زلفیں کھونے والی ہوں اسی لیے میں نے پہلے ہی خود کسی کے کہے بغیر اپنے بال کاٹ لیے، اس وقت وہ جاندار اور چمکدار تھے، میں نے اس کی خود ووگ بنوائی اور مجھے اب محسوس ہو رہا ہے کہ میرا یہ فیصلہ بہت اچھا تھا کیونکہ اس مشکل وقت میں یہ ووگ مجھے پرسکون رکھ رہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں اپنی ان تمام پیاری خواتین کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اگر آپ میرے فیصلے سے اتفاق رکھتی ہیں اور اپنے لیے بھی ایسا ہی کریں کیونکہ اس سے بے انتہا ہمت ملے گی اور مشکل وقت تھوڑا آسان لگے گا۔حنا خان نے لکھا کہ پتا ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے میں اپنی کھوئی ہوئی زلفوں سے پھر مل گئی ہوں اور مجھے اسے پہننے کے بعداپنائیت محسوس ہورہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی