انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی کیمرون نوری نے جاپان کے حریف کھلاڑی شو شیمابوکورو کو 1-2سیٹس سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 28 سالہ انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کا مقابلہ جاپان کے حریف کھلاڑی شوسیمابوکورو سے تھا جس میں کیمرون نوری نے ایک گھنٹہ 43 منٹس کے مقابلے کے بعد حریف کھلاڑی کو 1-6، 6-4اور 3-6سے پچھاڑ کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ کیمرون نوری کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ ہم وطن حریف کھلاڑی جیک پننگٹن جونز سے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی