پرام منسٹر یوتھ پروگرام کے چیرمین رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، کھیلوں کی ترقی کیلے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی، باصلاحیت کھلاڑیوں کو ملک کا نام روشن کرنے کیلے تمام سہولیات فراہم کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ جوڈو لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا جس میں وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز، ہایر ایجوکیشن کمیشن کے ڈاریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن،ڈاریکٹر سپورٹس لاہور کالج سمیرا ستار، اولمپین خواجہ جنید، حنان شاہد سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے رانا مشہود احمد نے کہا کہ وہ پرعزم ہے کہ پاکستان میں موجود نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کر کے ان کو بہترین سہولیات بین الاقوامی سطح کے مطابق فراہم کی جائیں ۔ آئندہ انے والے دنوں میں ٹیلنٹ اینڈ یوتھ پروگرام سپورٹس لیگ کے تحت منتخب کے جانیوالے کھلاڑی مادر ملت کا پرچم بین الاقوامی سطح پر روشن کریں گے ۔جوڈو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بہاولپور، فیصل اباد، لاہور راولپنڈی سیالکوٹ سمیت دیگر ریجنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی