بھارتی شو خطروں کے کھلاڑی کے سابق میزبان اداکار اکشے کمار کی فیس روہت شیٹی سے بھی زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیزن 5 سے اس شو کی میزبانی فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کررہے ہیں لیکن جب یہ شو شروع ہوا تھا تو اس کے میزبان اداکار اکشے کمار تھے جو بھاری معاوضہ لیتے تھے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعوی کیا ہے کہ اکشے کمار روہت شیٹی سے 328 فیصد زیادہ فیس وصول کرتے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار شو کی ایک قسط کا 3 کروڑ روپے معاوضہ لیتے تھے لیکن سیزن 14 کیلئے روہت شیٹی کی فیس فی قسط 60 سے 70 لاکھ ہے اور وہ پورے سیزن میں 16 کروڑ کی کمائی کریں گے۔واضح رہے کہ اکشے کمار بنے شو کے صرف 3 سیزن کی میزبانی کے فرائض انجام دیے جب کہ ایک سیزن میں پریانکا چوپڑا نے بھی شو کی میزبانی کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی