جنوبی بھارت کے معروف اداکار دھنوش کو اپنی آئندہ آنے والی فلم رایان کی لانچنگ کی تقریب کے موقع پر خود کو آئوٹ سائیڈر کہنے پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ پر صارفین انکی اس بات کو حماقت کی نئی سطح قرار دے رہے ہیں۔ دھنوش نے اپنی آئندہ آنیوالی فلم رایان کی آڈیو لانچ کے موقع پر خود کو آئوٹ سائیڈر کہا، انھوں نے اپنی زندگی کی کہانی سنانے کے دوران بتایا کہ کس طرح انھوں نے سخت محنت کرکے پوئس گارڈن گھر خریدا۔تاہم انٹرنیٹ پر تامل فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ اداکار کو یاد دلایا گیا کہ وہ ایک فلمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ یہ مضحکہ ہے دھنوش جیسا شخص یہ بات کررہا ہے کہ اس نے صفر سے شروعات کی ہیں۔دھنوش کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے گھر خریدا تو بہت کچھ کہا گیا۔ یاد رہے کہ چنئی کے اسی پوئس گارڈن کے علاقے میں رجنی کانت اور سابق بھارتی اداکارہ و سیاستداں آنجہانی جیا للیتا بھی رہتی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی