i کھیل

خواتین کھلاڑیوں کا بوسہ لینے کا معاملہ، لوئس روبیلز کی اپیل مستردتازترین

January 27, 2024

فٹبال کی اپیل کمیٹی نے خواتین کھلاڑیوں کا بوسہ لینے کے معاملے پر لوئس روبیلز پر تین سال کی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال سپین کی ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں جیت کے بعد مبینہ طور پر رضا مندی کے بغیر خواتین کھلاڑیوں کا بوسہ لینے پر 30 اکتوبر کو لوئس روبیلز کو فٹبال سے متعلق تمام سرگرمیوں میں تین سال تک حصہ لینے سے روک دیا تھا، فیصلے کیخلاف ہسپانوی فٹبال فیڈریشن کے سابق سربراہ کی جانب سے دائر کی گئی اپیل فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی اپیل کمیٹی نے مسترد کر دی۔ فیفا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اپیل کمیٹی مطمئن تھی کہ لوئس روبیلز نے فیفا ویمنز ورلڈکپ کے فائنل کے دوران اور اس کے بعد فیفا ڈسپلنری کوڈ کے آرٹیکل 13 کے تحت درج اصولوں کے خلاف رویہ اختیار کیا، روبیلز کو ان کیخلاف فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا، فیصلے کیخلاف اب بھی ثالثی کی عدالت میں اپیل کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے واقعے کے بعد لوئس روبیلز نے ستمبر میں یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیا تھا کہ آر ایف ای ایف میں ان کا عہدہ ناقابل برداشت ہو گیا ہے، ابتدائی طور پر انہوں نے کھلاڑیوں، سیاستدانوں اور خواتین کے گروپوں کے دبا کے باوجود دستبردار نہ ہونے کا عزم کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی