i کھیل

خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس، 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیعتازترین

August 13, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں دو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی۔گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت کی۔ مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہوسکا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل 19 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 7 روز کی توسیع کردی گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمن کو بلیک میل کرنے کا حسن شاہ کو بتایا۔ حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خلیل الرحمن قمر کو اغوا کیا اورایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی