i کھیل

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس' شریک ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاریتازترین

September 16, 2024

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر علی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ تفتیش میں سامنے آیا کہ ملزم یاسر نے خلیل الرحمان سے رقم کا مطالبہ کیا، ملزم یاسر کی فون کالز اور موبائل کا سی ڈی آر مغوی کے ساتھ میچ کررہا ہے، ملزم یاسر کو شناخت پریڈ میں شناخت کیا گیا ہے۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزم سے مال مقدمہ بھی برآمد ہوا، ملزم یاسر کے خلاف کریمنل میٹریل موجود ہے، ملزم کی ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی