کامیڈین گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ بدو بدی میں پرفارمنس کرنے والی ماڈل وجدان راو نے اپنے گانے کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے ویڈیو کو ہٹانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔چاہت فتح علی خان کے یوٹیوب پر ملکہ ترنم نورجہاں کے آفیشل یوٹیوب کی جانب سے کاپی رائٹس کا دعوی کیا گیا تھا، جس کے بعد گانے کو ڈیلیٹ کیا گیا۔بدو بدی کو چاہت فتح علی خان کے یوٹیوب پر 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔گانے کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد اگرچہ چاہت فتح علی خان کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا، تاہم گانے میں پرفارمنس کرنے والی ماڈل وجدان رائو نے اپنا رد عمل دے دیا۔وجدان رائو نے اپنے ویڈیو میں بیان میں کہا کہ بدو بدی کو ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد انہیں بہت سارے میسیجز کیے جا رہے ہیں اور فون کالز کرکے پوچھا جا رہا ہے کہ ان کی شکایت پر گانے کو ڈیلیٹ کیا گیا کیا؟انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے گانے سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی تھی اور نہ ہی ان کی وجہ سے گانا ڈیلیٹ ہوا، بدو بدی ان کا بھی اتنا ہی گانا تھا، جتنا چاہت فتح علی خان کا تھا۔وجدان راو نے کہا کہ گانے کو ڈیلیٹ کیے جانے پر انہیں بہت افسوس ہو رہا ہے لیکن وہ اب وہ کیا کرسکتی ہیں، انہیں بہت دکھ ہو رہا ہے۔ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ گانے کے ڈیلیٹ کیے جانے پر سب کے لیے صبر کی دعا کر رہی ہیں اور خدا انہیں بھی صبر عطا کرے اور دوسرے لوگوں کو بھی صبر دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی