i کھیل

خدا نے تین جنس مرد، خاتون اور مخنث بنائے، سب کے یکساں حقوق ہیں، نوشین شاہتازترین

June 14, 2024

معروف اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ خدا نے تین جنس مرد، خواتین اور مخنث بنائے اور تمام کے یکساں حقوق ہیں، کوئی کسی سے بڑا یا چھوٹا نہیں۔نوشین شاہ کی پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں فیمنزم کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ کیا وہ فیمنسٹ ہیں؟ تو اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ مساوات اور برابری پر یقین رکھتی ہیں پھر چاہے انہیں فیمنسٹ کہا جائے یا کچھ اور لیکن وہ تمام انسانوں کے حقوق کو یکساں قرار دیتی ہیں۔نوشین نے مزید کہا کہ یہ سادہ سی بات ہے کہ مرد اور خواتین ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ خدا نے تین جنس مرد، خواتین اور مخنث (شی میل)پیدا کیے، اس کے علاوہ کچھ نہیں، اس لیے سب کو ان کے حقوق ملنے چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان محبت، عزت اور یکساں حقوق اور برابری کا مستحق ہے اور ہر کسی کو اس کا حق ملنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی