سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر جارہی ہے، سب کی طرح میری بھی خواہش ہے ایونٹ پاکستان میں ہو۔ سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے خود سے متعلق فیک نیوز پر وضاحت جاری کی ہے ۔ میلبورن میں سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فینز کو بھارتی کھلاڑیوں کا شدت سے انتظار ہے۔ بھارت اس بارے میں سوچے۔ سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کرکٹ کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہ کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل انداز میں چلا سکتے ہیں، مجھے جاب کی آفر ہوئی لیکن میں 9 سے 5 جاب کرنے والا بندہ نہیں ہوں۔ وسیم اکرم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محمد رضوان کپتانی کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ اچھا انتخاب ہیں بس اپنے گیم پر فوکس رکھے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی