بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے ممبئی میں اپنے کروڑوں کے اپارٹمنٹ کو ماہانہ ساڑھے 4 لاکھ روپے کرایہ پر دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان کا یہ لگژری اپارٹمنٹ جوہو کے پوش علاقے میں واقع ہے، جسے کارتک آریان اور ان کی والدہ مالا تیواری نے مشترکہ طور پر 17.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا، جس میں 2 گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ بھی موجود ہے جبکہ اپارٹمنٹ کی خریداری کیلئے انہوں نے 1 کروڑ روپے سے زیادہ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی ہے۔میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کارتک آریان کی اس پراپرٹی پر کرایہ کی آمدنی 3.1 فیصد بنتی ہے۔ کرایہ کی آمدنی کا مطلب ہے کہ پراپرٹی کی مجموعی قیمت کا وہ فیصد جو سالانہ کرایہ کی آمدنی کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی