i کھیل

قانونی و انتظامی قوانین کی خلاف ورزی،والی بال کی عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا والی بال فیڈریشن کی منظوری منسوخ کردیتازترین

April 22, 2026

والی بال کی عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا والی بال فیڈریشن کی منظوری کو منسوخ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی منظوری کی منسوخی کا فیصلہ قانونی اور انتظامی قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب دو سینئر کھلاڑیوں نے نیشنل کیمپ چھوڑا، کھلاڑیوں نے ناقص، غیر سائنسی سہولیات اور سلیکشن میں سیاست کی وجہ سے کیمپ چھوڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے موجودہ ا سٹیئرنگ کمیٹی کو ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کی ویلفیئر کا خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے۔واضح رہے کہ عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا میں اسٹیئرنگ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی