i کھیل

کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بیوی سے دوستی اور ذمہ داریاں بانٹنا ہے' نصیر الدین شاہتازترین

August 29, 2024

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بیوی سے دوستی اور کسی بھی ذمہ داری کو ایک دوسرے پر لازم نہ کرنے کو قرار دیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے اہلیہ رتنا سے متعلق بتایا کہ میری رتنا سے پہلی ملاقات ممبئی میں ایک پلے کے دوران ہوئی، رتنا اس وقت 17 سال کی تھی اور اس پلے کے دوران مجھے رتنا اچھی لگی تھی۔اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ ہماری کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہ ہے کہ ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے کوئی طے کی گئی امید نہیں لگائی، کبھی بھی کوئی بھی ذمہ داری ایک دوسرے کیلئے لازمی نہیں کی، میں نے اہلیہ کو بتا دیا تھا کہ میں برتن دھوسکتا ہوں، گھر کی صفائی بھی کرلوں گا لیکن کھانا تم پکانا، وقت کے ساتھ ساتھ ہم ایک دوسرے کو سمجھتے رہے اور ہماری دوستی اور مضبوط ہوگئی جو آج بھی قائم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی