i کھیل

کاکول میں پاکستانی ٹیم کا فٹنس کیمپ، اعظم خان مرکز نگاہتازترین

April 06, 2024

کاکول میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کو پتھر اٹھائے پہاڑ پر چڑھنے کی مشق کرائی گئی، کھلاڑیوں نے کئی کلو گرام وزنی پتھر اٹھا کر پہاڑ کی چوٹی تک واک کی۔ وکٹ کیپر اعظم خان پتھر اٹھا کر پہاڑ پر چڑھنے کی مشق میں سب سے پیچھے رہے، اعظم خان کا چوٹی پر پہنچنے پر ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا جبکہ ساتھی کھلاڑیوں کے اعظم، اعظم کے نعرے بھی لگائے گئے۔ قومی کرکٹرز کو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے 8 اپریل کو افطار ڈنر پر مدعو بھی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی