بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کا کہنا ہے کہ ایک مشہور ڈائریکٹر اور ہمارے خاندان کے قریبی دوست نے مجھے بارہ یا تیرہ برس کی عمر میں اسکول سے نکالنے کی دھمکی تھی کیونکہ مجھے جذام کی تشخیص ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈمپل کپاڈیا کا کہنا تھا کہ انکے والد چنی بھائی کپاڈیا انڈسٹری کی متعدد شخصیات کے دوست تھے۔ انھوں نے کہا اسی بیماری کی وجہ سے مجھے1973 میں فلم بوبی میں کاسٹ ہونے میں مدد ملی۔ڈمپل کپاڈیا نے کہا کہ وہ اسکول سے نکالنے کی دھمکی کی وجہ سے پریشان تھیں حالانکہ اسکول سے خارج کرنے کا لفظ میں نے پہلی بار سنا تھا۔ لیکن جذام کے باوجود راج کپور نے مجھے فلم بوبی کیلئے سائن کیا۔حالانکہ ابتدا میں مجھے اس فلم کیلئے مسترد کردیا گیا تھا۔ راج کپور نے کہا کہ آپ فلم کے ہیرو رشی کپور سے بڑی لگتی ہیں، تاہم بعد میں وہ مجھے کاسٹ کرنے پر تیار ہوگئے۔یاد رہے کہ ڈمپل کپاڈیا نے اپنا بالی ووڈ کیریئر بہت کم عمری میں شروع کیا اور یہ انہی دنوں کی بات ہے جب وہ جذام کی بیماری میں مبتلا تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی