ملت ٹریکٹرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلوں میں عامر مزاری، محمد یحیی اور محمد جنید خان نے شاندار فتوحات حاصل کر کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب ٹینس اکیڈمی میں جاری ایونٹ کے بوائز انڈر 18 مقابلوں میں عامر مزاری نے عمر جواد کو 4-6، 1-6سے شکست دی جبکہ محمد یحیی نے حمزہ علی رضوان کو 1-6، 4-6 سے ہرایا۔ محمد جنید خان نے پہلا سیٹ 0-6 سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایم عمر علی کو 4-6، 5-7 سے مات دی۔ انڈر 14 مقابلوں میں محمد جنید، محمد ایان، محمد معاذ اور ایم ابراہیم حسین گِل نے اپنی اپنی فتوحات کے ساتھ کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی