i کھیل

جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر کی ضمانت منظورتازترین

November 17, 2022

جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیکالا کی ضمانت منظور ہوگئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی کی عدالت نیسری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست منظور کی جس کے بعد انہیں جلد رہا کیے جانے کا امکان ہے،سری لنکن کرکٹر پر خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام ہے اور وہ 6 نومبر سے پولیس کی حراست میں تھے، 11روز جیل میں گزارنے کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست سخت شرائط پر منظور کی گئی ہے،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عدالت کی جانب سے عائد شرائط کے مطابق دانشکا کی سوشل میڈیا تک رسائی نہیں ہوگی اور وہ آسٹریلیا سے باہر بھی نہیں جاسکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی