80 سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کرنے والے ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین کے خلاف امریکی عدالت میں نئے جنسی جرائم کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ سابق پروڈیوسر پر فروری 2013 میں سابق ماڈل اور اداکارہ کے ساتھ لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں زیادتی کا الزام تھا، اس کیس میں انہیں 16 برس قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی، تاہم اب مزید 3 خواتین کی جانب سے الزامات سامنے آنے پر ان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہاروی وائن اسٹین کے وکیل آرتھر ایڈالا نے بھی ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ یہ الزامات 3 خواتین کی جانب سے جنسی حملوں کے دعووں پر مبنی ہو سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی