i کھیل

جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی نے خواجہ نافع کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ممکنہ سرپرائز پیکج قرار دیدیاتازترین

January 26, 2026

جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی نے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ممکنہ سرپرائز پیکج قرار دیا ہے۔خیال رہیکہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے لیے قومی اسکواڈ میں خواجہ نافع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر خواجہ نافع کی تعریف کرتے ہوئے تبریز شمسی کا کہنا تھا کہ خواجہ نافع ایک سنجیدہ کھلاڑی ہے، ہو سکتا ہے وہ ورلڈکپ کا سرپرائز پیکج ہو۔جنوبی افریقی اسپنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گلوبل سپر لیگ کے دوران نافع کے ساتھ وقت گزارا ہے، وہ ایک محنتی، خوش اخلاق اور بڑے عزائم رکھنے والا کھلاڑی ہے۔اس سے قبل سابق بھارتی اسپنر ایشون نے بھی نافع کو قابل توجہ کھلاڑی قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی