i کھیل

جنوبی افریقا ویمن اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 17اپریل کو کھیلا جائے گاتازترین

April 15, 2024

جنوبی افریقا ویمن اور سری لنکا ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سریز کا تیسرا اور آخری میچ 17اپریل کو سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں میں کھیلا جائے گا۔میزبان جنوبی افریکا کی ویمن ٹیم کو سری لنکن ویمن ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔جنوبی افریقا ویمن نے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن ویمن ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔اس سے قبل مہمان سری لنکن خواتین ٹیم اور میزبان جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی ہے جس میں سری لنکن ویمن ٹیم نے میزبان جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کو 1-2سے شکست دی تھی۔سری لنکن ویمن ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں اس نے میزبان جنوبی افریقا کی ٹیم کو 1-2سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں، ایک میچ کھیلنا ابھی باقی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ17اپریل کو سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی