قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف وسیم اکرم کا 48 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل 27 اننگز میں حاصل کیا، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 50 وکٹیں حاصل کرکے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں، فاسٹ بالر نے پہلے میچ میں ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کر کے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاد رہے کہ وسیم اکرم نے جنوبی افریقا کے خلاف 31 اننگز کھیل کر 48 وکٹیں حاصل کی تھیں، وسیم اکرم تیسرے نمبر پر تھے، اب ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی نے لے لی ہے۔سابق مایہ ناز فاسٹ بالر وقار یونس 43 اننگز میں 82 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سعید اجمل 36 اننگز میں 65 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی