برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔فاتح جمی مرے اور مائیکل وینس پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں مناکو کے رومین آرنیوڈو اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار ٹرسٹن سیموئل ویس بورن کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر جنیوا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئیحریف مناکو کے رومین آرنیوڈو اور ان کے آسٹریا کے جوڑی دار ٹرسٹن سیموئل ویس بورن کو ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کی فتح کا سکور 3-6،6-3 اور 8-10 تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی