معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی فین فالووونگ گرنے لگتی ہے تو وہ اپنی چھوٹی بہو نشا کی ایک ویڈیو لگا دیتی ہیں کیوں کہ سوشل میڈیا پر ان کی چھوٹی بہو اور بیٹے کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے بتایا کہ جیسے وہ ڈراموں میں تھپڑ مارتی ہیں اسی طرح انہوں نے اپنی بیٹی کے کالج کے زمانے میں بیٹی کو بھی تھپڑ رسید کیا تھا، ان کی بیٹی رات گئے اپنے کالج کے دوست سے فون پر بات کر رہی تھی۔اداکارہ کا بتانا تھا کہ تھپڑ مارنے کے بعد میں نے بیٹی کو سمجھایا بھی تھا اور تھپڑ بیٹی کی زندگی کا پہلا اور آخری تھا، اس کے بعد میں نے کبھی بیٹی پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پہلے بیٹے کے بجائے دوسرے، چھوٹے بیٹے کی شادی زیادہ وائرل ہوئی تھی کیوں کہ ان کی چھوٹی بہو ایک حجابی لڑکی ہے اور اس کا معصوم سا چہرہ بہت معصوم سا ہے، سوشل میڈیا پر نشا کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ چھوٹے بیٹے کی شادی کے بعد اب ان کی جب بھی ریچ گرنے لگتی ہے تو وہ چھوٹی بہو، نشا کی ایک ویڈیو یا تصویر اپلوڈ کر دیتی ہیں، اس طرح سے ان کی ریچ ایک بار پھر سے اوپر جانے لگتی ہے۔صبا فیصل کا مزید کہنا تھا کہ نشا کی تصویر یا ویڈیو لگانے کی وجہ یہ ہے کہ اس کو اور ارسلان کو لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی